اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی کا طریقہ کار وضع
مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی کا طریقہ کار وضع

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی جانب سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اعلان سناتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مانیٹری پالیسی اسی سطح پر رہے گی۔ اگر ضرورت ہوئی تو شرح سود مناسب طریقے سے بڑھائیں گے، مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ابھی وہ بہتری نہیں آئی جو دیکھنا چاہتے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول رکھنے کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی میں بجلی یا بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو یہ عارضی ہے اورغذائی اشیا کی مہنگائی بھی عارضی تھا۔

اس لیے کمیٹی کا خیال تھا کہ ان کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا خیال تھا کہ طلب میں دباؤ نہیں ہے کیونکہ ہماری صلاحیت مکمل طور پر زیر استعمال نہیں اور مہنگائی کی پیش گوئی میں توازن ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو معاشی حالت پر نظر رکھنا چاہیے، اس پر نکتہ نظر تھا کہ پہلے کے مقابلے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے لیکن قوم کی توقعات کے مطابق اب بھی نہیں ہے۔

Related Posts