ماہرہ خان نے رواں برس ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان اپنے نکاح سے متعلق حقائق سامنے لے آئیں
ماہرہ خان اپنے نکاح سے متعلق حقائق سامنے لے آئیں

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔نجی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ ‘میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں ‘۔انہوں نے لوگوں کو احتیاط اپنانے پر بھی زور دیا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی (مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔ان کا کہنا تھا ‘انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی’۔

SAMAA - Humayun Saeed all praise for Mahira Khan

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اداکارہ نے ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دیا ہو، انہوں نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ وہ ڈراموں میں واپس آئیں گی۔مگر ایسا نہیں ہوا تھا۔

معروف اداکارہ ماہرہ نے مختلف پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے مقبولیت پائی اور وہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک سپراسٹار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔

ماہرہ خان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بول’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، انہوں نے ‘بن روئے’، ‘منٹو’، ‘ہو من جہاں ‘، ‘ورنہ’، ‘7 دن محبت ان’، ‘پرے ہٹ لو’، ‘سپر اسٹار’ میں جلوہ گر ہوئی۔

Related Posts