پاک فوج کی وجہ سے دشمن پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،رابی پیرزادہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز کی جعلی دْنیا چھوڑ کر بہت مطمئن ہوں، رابی پیرزادہ
شوبز کی جعلی دْنیا چھوڑ کر بہت مطمئن ہوں، رابی پیرزادہ

لاہور:شوبز کی دنیا کو دین کی خاطر چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی وجہ سے دشمن پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر ملکی سرحدوں اورعوام کی حفاظت کرنے والے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہمارافخر ہیں۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک آرمی پر فخر ہے۔

ایک بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاک فوج سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہماری پرسکون نیند کیلئے راتوں کو جاگتے ہیں،پھر اپنے ان افسران اورجوانوں پر کیوں فخرنہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اورانشااللہ ملک میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو بھی نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: سابق شوہر کے ساتھ تعلقات، متھیرا سچ سامنے لے آئیں

Related Posts