قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہو گئے ہیں، محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی خود ظاہر کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے حال ہی میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اپنے تازہ ترین بیان میں محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس خود جاؤں گا اور اپنی دستیابی ظاہر کروں گا۔

اب تک محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں 36 عالمی میچز کھیل چکے ہیں۔ 119 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے حال ہی میں کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے ہیں، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے 3 روز قبل  فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصباح اور وقار ذہنی ٹارچر کرتے ہیں، مزید برداشت نہیں کرسکتا، محمد عامر

Related Posts