حکومت نے تاحال کورونا ویکسین کی خریداری کا بندوبست نہیں کیا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto criticized the government

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین کا بندوبست ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت آج بھی کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لینے کے باعث ہم کووِڈ -19 کے معاملے پر خطے میں پیچھے جاتے نظر آرہے ہیں۔جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوروناکامقابلہ کرنے کے لیے حکومت آج بھی کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں، پاکستان نے ویکسین کی امپورٹ کا بندوبست نہیں کیا جب کہ خطے کے دیگر ممالک کورونا ویکسین کی امپورٹ کا کام تیزی سے کر رہے ہیں۔مگر ہماری حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی صورت حال اور صحت کاشعبہ، ہرجگہ حکومت ناکام رہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ کرپٹ ترین حکومت تحریک انصاف کی ہے،عوام کے سامنے حقائق آج تک نہیں پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے ہمیں بہت انتظار کرنا پڑیگا، حکومت صرف اور صرف پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین کی اجازت دے گی۔انہوں نے کہا کہ جلد لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں کورونا سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامی برداشت سے باہر ہے، پاکستان کے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت نے غریب عوام کو مشکل حالات میں لاوارث چھوڑ دیا ہے،پٹرول کی قیمت چار،چار بار بڑھانا ظلم اور ناانصافی ہے۔ سلیکٹڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

Related Posts