غیرقانونی لاء چیمبر کیخلاف آپریشن، وکلاء کی مارگلہ تھانہ جلانے کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیرقانونی لاء چیمبر کیخلاف آپریشن، وکلاء کی مارگلہ تھانہ جلانے کی دھمکیاں
غیرقانونی لاء چیمبر کیخلاف آپریشن، وکلاء کی مارگلہ تھانہ جلانے کی دھمکیاں

اسلام آباد:شہر اقتدار میں سی ڈی اے کا ایف ایٹ کچہری میں غیرقانونی لاء چیمبر کے خلاف آپریشن،دوران کارروائی ایس ایچ او تھانہ مارگلہ اور علاقہ مجسٹریٹ موقع پر موجود تھے،اسلام آباد بار کونسل کے وکلاء نے ایس ایچ او کو تھانہ مارگلہ تھانہ جلانے کی دھمکیاں دیں۔

وکلاء نے کہا کہ آپریشن کی صورت میں ہم پولیس کو ضلع کچہری میں داخل نہیں ہونے دیں گے،ظفر کھوکھر اسلام آباد بار کونسل کے جنرل سیکرٹری نے اور دیگر وکلاء نے تھانے میں ایس ایچ او کو گالیاں دی۔

سی ڈی اے نے وکلاء کے ممکنہ رد عمل پر آپریشن ملتوی کر دیا، جبکہ بار ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور تھانہ مارگلہ پولیس کے درمیان صلح ہوگئی اور وکلاء چیمبرز کے خلاف آپریشن روک دیا گیا ہے۔

وکلاء نے سی ڈی اے کی جگہ پر عرصہ دراز سے قبضہ کرکے غیر قانونی چیمبر بنا رکھے تھے،سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے آپریشن شروع کیا تو ہمیں وکلاء کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تاہم ہم نے آپریشن فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔

دوبارہ آپریشن کرکے ہم سی ڈی اے کی جگہ واگزار کروائیں گے جبکہ وکلاء نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور ہم نے پولیس سے معذرت بھی کرلی ہے۔

ہمارا پولیس کے ساتھ کوئی اختلاف یا ٹکراؤ نہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ چیمبر گرانے پر اختلاف ہے جس کا خوش اسلوبی سے حل چاہتے ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وکلاء نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے،جس کی مثال نہیں ملتی جب کہ دونوں فریقین نے آئندہ مل کر تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

Related Posts