سوشانت سنگھ کی بہن اپنے بھائی کا آخری خط منظرعام پر لے آئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشانت سنگھ کی بہن اپنے بھائی کا آخری خط منظرعام پر لے آئیں
سوشانت سنگھ کی بہن اپنے بھائی کا آخری خط منظرعام پر لے آئیں

ممبئی: خودکْشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا لکھا ہوا خط منظر عام پر آگیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی جوکہ اب تک ایک معما بنی ہوئی ہے تاہم اْن کی موت کے بعد سے اداکار کی بہن شوئیتا سنگھ کی جانب سے سوشانت کے ماضی کے کئی بیان اور باتیں شیئر کی جاتی ہیں۔

اس بار بھی وہ اپنے بھائی کا لکھا یادگار خط منظر عام پر لے آئی ہیں۔شوئیتا سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی کا خط شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے 30 سال کچھ بننے میں ہی گزار دیئے ہیں کیوں کہ میں ہر طرح سے اچھا بننا چاہتا تھا۔

Sushant Singh Rajput handwritten note deleted: Sushant Singh Rajput's sister deletes the actor's handwritten note and her emotional post on social media

یہاں تک کہ میں ٹینس، اسکول اور گریڈز میں بھی اچھا بننا چاہتا تھا۔سوشانت نے یہ بھی لکھا کہ جو کچھ بھی میں اس پس منظر میں دیکھتا تھا اور جس راہ پر میں تھا، اس سے میں متفق نہیں تھا اور جب میں تمام خواہشات حاصل کرکے اچھا بن گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط راہ پر گامزن ہوں۔

کیوں کہ کھیل ہمیشہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کا تھا جو کہ میں پہلے ہی کر چکا تھا۔واضح رہے کہ ”چھچھورے“، ”قدرناتھ“، ”ایم ایس دھونی“ اور ”پی کے“ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ان کے کیس کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

Related Posts