وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: حکومت سے اختلافات پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے، ندیم افضل کو حکومتی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن چاہتے تھے کہ وزیراعظم فوری طور پر ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے جائیں، اس حوالے سے ندیم افضل چن نے ٹویٹ بھی کیا تھا اور اب دلبرداشتہ ہو کر ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

https://twitter.com/NadeemAfzlChan/status/1349392374129160197

پی ٹی آئی کے رہنماء ندیم افضل چن کے قریبی ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کچھ دنوں سے حکومت پالیسیوں اور فیصلوں سے مطمئن نہیں تھے اور جب بھی اپنے حلقے میں جاتے تھے تو ان پر حکومتی پالیسیوں سے متعلق تنقید کی جاتی تھی۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ندیم افضل چن کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا اور پی ٹی آئی میں ندیم افضل چن غیر فعال ہو گئے تھے، اسی لئے انہوں نے یہ اقدام اُٹھایا۔

Related Posts