جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کے بجائے زرداری کو مدعو کرنا کوئی اشارہ ہے ؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

joe biden imran khan

اسلام آباد:نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان کو نہ بلاکرعہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی پاکستان سےآنکھیں پھیر لیں، امریکی انتظامیہ نےپاکستان میں سیاسی تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری 2021 کو ہونے جا رہی ہے جس میں تمام ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت نامے دے دیے گئے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب عمران خان کو نظر انداز کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صد رآصف علی زرداری کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ بر سر اقتدار حکومت کے سربراہ کو نہ بلانے کی وجہ سامنے آئی ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی پاکستان کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتی جبکہ عمران خان کے رویئے کی وجہ سے انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے جو بائیڈن سخت نالاں ہیں اس لیے انہوں نے تقریب حلف برداری میں انہیں مدعو نہیں کیا بلکہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو مدعو کیا ہے جبکہ نواز شریف کو مدعو کیا گیا تھالیکن وہ بیماری کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں پاکستان کیساتھ تعلقات کافی خوشگوار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پی پی قائدین کو ذاتی حیثیت سے تقریب میں مدعو کیاہے۔

سیاسی ومیڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوبائیڈن پاکستان میں قائم جمہورہت سے نالاں ہیں اور پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں  کردارکی وجہ سے حکومت کونظر انداز کررہے ہیں اور اسی لئے انہوں نے تقریب حلف برداری کیلئے وزیراعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری،آصف زرداری اوربلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن دنیا میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ایک کانفرنس منعقد کرنے کے خواہاں ہیں تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قوی امکان ہے کہ اس کانفرنس میں پاکستان کا نام شامل نہیں  کیا جائیگا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کے حوالے سے منسوب خبروں سے متعلق کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ امریکی میڈیا بھی تاحال اس حوالے سے خاموش دکھائی دیتا ہے۔

Related Posts