ادارہ ترقیات کی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی
کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی

کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ادارہ ترقیات کراچی نے شہر بھر میں اپنے ڈھائی سو سے زائد بڑے اور لگ بھگ 3ارب مالیت کے قیمتی رہائشی پلاٹوں پر قائم تجاوزات کے خلاف 14 جنوری سے بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔

گزشتہ کئی سال ان بڑے رہائشی پلاٹوں پر زیادہ تر شادی ہال اور بینکوئٹ تعمیر کر کے قبضہ کیا گیا ہے تھا۔ آپریشن مرحلہ وار کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کورنگی کے41 پلاٹوں پر قائم شادی ہال اور بینکوئٹ مسمار کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کسی بھی رد عمل میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی سندھ کو نفری کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا۔ جبکہ ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنرز۔ اور ونگ کمانڈرز کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شمس الحق نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جس میں لیڈی پولیس اور رینجرز اہلکار کی موجودگی کی بھی گزارش کی گئی ہے تاکہ خواتین اگر احتجاج یا مزاہمت کریں تو ان سے نمٹنے کے لیے خواتین اہلکار موجود ہوں۔

اس آپریشن میں بھاری، ڈمپر، لوڈر اور بلڈوزر استعمال کے لیے کے ڈی ایکا مزکورہ محکمہ مشینری کرائے پر حاصل کرے گا۔ کے ڈی اے نے تجاوزات مسمار کرنے سے قبل گیس، بجلی بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل پولیس، رینجرز، ایس ایس جی سی، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین نہ صرف رابطہ ہے بلکہ ہم اس حوالے اجلاس میں منصوبہ بندی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں مختلف ادوار میں قیمتی اور بڑے پلاٹوں پر سیاسی بنیادوں پر قبضے کر کے یا تو جعلی دستاویزات پر فروخت کیے گئے یا پھر ان پر قبضہ مافیا نے خود ہی شادی ہال بنا لیے تھے۔ مزکورہ کاروائی سپریم کورٹ آف پاکستان کے سخت اور تو ٹوک احکامات کے بعد کی جانے والی یہ کے ڈی اے کی بڑی مہم ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں 2 مرتبہ کورنگی میں رہائشی پلاٹوں ہر قائم کمرشل شادی ہال مسمار کرنے کے لیے کے ڈی اے کا عملہ بمعہ پولیس پہنچا تھا۔ تاہم سخت مزاہمت کے باعث انہیں واپس لوٹنا پڑا۔

Related Posts