برنس کی تزئین و آرائش کے پیچھے سندھ حکومت کی بڑی کرپشن بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Burns Road Food Street

کراچی : بلدیہ غربی میں تعینات سندھ حکومت کے چہیتے افسران کو کرپشن کی کھلی آزادی ،برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے مبینہ طو ر پرکروڑوں روپے کمانے کے لیے بیرونی اشتہاری کمپنی روڈ ٹرپ کوقیام پاکستان سے قبل کی کمزور اور مخدوش عمارتوں پر ایل ای ڈی اشتہارات لگانے کی این او سی جاری کردی گئی ۔

تاریخی عمارتوں پر قانونی طور پر رنگ روغن کی اجازت نہیں ہے تاہم اپنے مذموم مقاصد کے لیے روڈ ٹرپ کمپنی نے برنس روڈ کی تاریخی عمارتوں پررنگ کرنا شروع کردیا ہے۔نہ تو محکمہ آثار قدیمہ کو نظر آتا ہے نہ قومی ورثہ کی حفاظت کا دعویٰ  کرنے والوں کو دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف سڑک کو بند کرنے کی بھی تیاری مکمل ہو چکی ہیں۔

پہلے 10 جنوری سے شام 7 بجے سے گاڑیاں بند کرنے کا حکم جاری ہوا تھا اب 15 جنوری سے بند کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے کیوں کہ سندھ سیکریٹریٹ کے درمیان کی سڑک پہلے ہی سیکورٹی کے باعث بند ہےجبکہ پیپلز اسکوئر بنانے سے یہ سڑک بھی بند ہو چکی ہے اور گاڑیاں برنس روڈ سے ہی گزر کر جاتی ہیں۔

منصوبے کے تحت آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور دائیں جانب پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا۔

فریسکو چوک سے فاطمہ جناح وومن کالج تک پیدل چلنے کے لیے مختص کیا جائے گا جبکہ رہائشیوں کے لیے اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے ۔

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی تزئین وآرائش کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو ویلے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے راستہ رکھا جائے گا۔

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ میں آنے والے شہریوں اور دکان داروں نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی خستہ حال تاریخی عمارتوں کی پہلے حکومت کو مرمت کروانی چاہیے اور اس کے تاریخی بس منظر کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔

اس کی حفاظت ہماری نسلوں کے لیے ضروری ہے ، بجائے اس کے کہ اس کو رنگ برنگی بنایا جائے اس کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنا تاریخی ورثہ کی حفاظت ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ اکثر ان پرانی عمارتوں سے پلستر اور بالکنی کی پرانی گرل کے ٹکڑے گرتے رہتے ہیں اور کئی حادثات میں شہری و دکاندار ذخمی بھی ہوئے ہیں ۔

حیرت ہے کہ عمارت کے سریے نظر آ رہے ہیں اور اسی پر رنگ و روغن کیا جا رہا ہے اور وہ بھی اس کے اصل رنگ کے بجائے 7 رنگ کر کے اس کے قدرتی تاریخی رنگ کو برباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور حکومت سندھ کے وزراء اور افسران تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گاڑیاں ہونگی نہ گلیاں، سعودیہ کا آلودگی سے پاک انوکھا شہر بسانے کا فیصلہ

دوسری طرف گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے سے یہاں رہائش پزیر لاکھوں افراد متاثر ہوں گے ۔ ایک من پسند بیرونی اشتہارات کی کمپنی روڈ ٹرپ کو جو کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی مارکیٹ میں نظر آئی ہے اس کو ایک اہم ذمہ داری دینا اور قومی ورثہ کو برباد کرنے کے ساتھ شہریوں سے آمد و رفت کی گزرگاہ برنس روڈ کو بند کر کے شہر میں ٹریف جام کے مسائل پیدا کرنے میں مبینہ کروڑوں کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

Related Posts