ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد نام رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر مقابلہ شروع ہوگیاہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ ستاروں کو مبارکباد دینے کے علاوہ ننھی پری کیلئے طرح طرح کے نام تجویز کئے جارہے ہیں۔
ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹی کی ولادت کے حوالے سے پیغام کے بعد جوڑے کے لئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نومولود بچی کے نام کی پیش گوئی کرنا شروع کردی اور کچھ نے تو مزاحیہ تجاویز پیش کیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا نے اپنی بچی کو بہت ہی منفرد نام دیا ہے۔ اسٹار جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام “انوی” رکھا ہے۔
ایک ذریعہ نے تفریحی پورٹل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسپتال کے رجسٹر میں اپنی بیٹی کا نام انوی درج کیا ہے جبکہ اس کے بارے میں باضابطہ اعلان کا ابھی تک انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کے گھر ننھی پری آگئی، والدین بننے پردونوں اسٹارز خوشی سے نہال
بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور انگلش انٹرنیشنل کرکٹر الیگزینڈرا ہارٹلی اور منیش شرما نے بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Will the girl be named Sydney? 🙂
— Gabbbar (@GabbbarSingh) January 11, 2021
Name could be irashka virat https://t.co/SYrdF4ftO6(ira)t anu(shka)#ViratKohli
— Anant Nayak (@Anantbaje1) January 11, 2021
#ViratKohli hi congratulations & god bless you.
"ANUVI", if i could suggest a name, check the meaning.. a name so wonderful..— XULSE9 (@xulse9) January 11, 2021
Just in : Virat and Anushka going to meet CM Yogi AdityaNath to discuss a suitable name for their New Born #BabyGirl!
[Pics – File]#Virushka #ViratKohli #AnushkaSharma pic.twitter.com/4R1zqt6UFq— Saif Shaikh ???????? (@saif__aadeez) January 11, 2021