لاہور میں 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی
لاہور میں 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی

 لاہور:لاہور میں 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بحال نا ہو سکی،شہریوں کو پریشانی کا سامنا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈ شیئرنگ کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے لیسکو کے گرڈ اسٹیشنز بند کرنا شروع کر دیئے۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں متعدد گرڈ اسٹیشنزبیک وقت بند ہونے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی سیکٹر کیلئے بھی ایک بار پھر بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 این پی سی سی کی جانب سے مناسب کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے انڈسٹری کو بند کیا جا رہا ہے سسٹم کو دوبارہ ٹرپ ہونے سے بچانے کے لئے انڈیپنڈنٹ فیڈرز کو بند کیا گیا۔

لاہور کے مضافتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ملک بھر میں طویل بریک ہوگیا تھا، اس کے بعد اب تک مکمل طور پر بہتر نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ریڈ زون اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال، دیگر شہروں میں کام جاری

Related Posts