چند منٹوں میں خود کھانا گرم کرنے والا لنچ باکس متعارف کرادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چند منٹوں میں خود کھانا گرم کرنے والا لنچ باکس متعارف کرادیا گیا
چند منٹوں میں خود کھانا گرم کرنے والا لنچ باکس متعارف کرادیا گیا

نیویارک:چند منٹوں میں اپنا کھانا خود گرم کرنے والا لنچ باکس متعارف کرادیا گیا، جس کے سبب جو لوگ ٹھنڈا کھاتے تھے اب انہیں گرم کھانا میسر آسکے گا۔

ہیٹ باکس نامی ایجاد یو ایس بی سے چارج ہوتی ہے اور اندر موجود کھانے کو فوری طور پر گرم کرکے اسے کھانے کے قابل بناتی ہے۔جس کے سبب کھانی گرما گرم اور ترو تازہ ہوجاتا ہے۔

جدید دور میں ہر جگہ کھانا گرم کرکے نہیں کھایا جاسکتا کیونکہ سفر میں ہر جگہ مائیکروویو اون یا بجلی کی سہولت موجود نہیں ہوتی، اسی لیے ہیٹ باکس تیار کیا گیا ہے جو بھاپ کی بدولت اندر رکھے کھانے کو گرم کرتا ہے۔ اس طرح آپ کسی بھی وقت گرم اور مزیدار کھانا کھاسکتے ہیں۔

ہالینڈ کے ایک انجینئر نے ایک کارنامہ سر انجام دیا ہے، کھانے کو گرم رکھنے والا لنچ باکس بنایا ہے جسے آپ چارج کرنے کے بعد کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ کھانے سے قبل بس اتنا کرنا ہوگا کہ سوئچ آن کردیں جس کے بعد اندر موجود اسٹیم غذا کو اچھی طرح گرم کردیتی ہے۔

اس کے لیے صرف 20 ملی لیٹر پانی اندر ڈالنا ہوتا ہے جو اندر موجود اسٹیل کے برتن میں چلا جاتا ہے۔ اس کے اوپر ایک ڈھکنا رکھ کر کھانے کو بند کیا جاسکتا ہے اور یوں گرم بھاپ کھانے کے ہر حصے سے ہوتی ہوئی اسے فوری طور پر گرم کردیتی ہے۔

آپ کا جب جب گرما گرم کھانے کا دل چاہے تو اوپر کا ڈھکنا کھولیں اور اندرکی پرت کو اتاریں اور باہر کا بٹن دبادیں جس سے اسٹیل کے اندر دھاتی مٹیریئل گرم ہوگا اور اس کے ساتھ پانی کھول کر اندر گھومنے لگے گا اور آپ کا کھانا گرم ہوجائے گا۔

Related Posts