راولپنڈی میں سابق یوسی چیئرمین کے گھر پر 12 افراد کا حملہ، اہلِ خانہ پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں سابق یوسی چیئرمین کے گھر پر 12 افراد کا حملہ، اہلِ خانہ پر تشدد
راولپنڈی میں سابق یوسی چیئرمین کے گھر پر 12 افراد کا حملہ، اہلِ خانہ پر تشدد

راولپنڈی میں سابق یوسی  چیئرمین خلیل عباسی کے گھر پر 12 افراد نے حملہ کیا اور اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کی حدود علیہ آباد میں سابق چیئرمین یوسی 24 خلیل عباسی کی جدی زمین کا کیس عدالت میں چل رہا تھا جو ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راولپنڈی زیرسماعت ہے اور انہوں نے اس پر اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

اسی دوران انتظامیہ اور سیاسی ایماء پر تحصیل دار ثاقب ریحان گرداور، ملک نوید حلقہ پٹوار، راجہ بابر اور 10 نامعلوم اشخاص نے سابق چیئرمین یوسی 24 راجہ خلیل کے گھر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور بیٹے ذیشان شانی کو گھر سے گھسیٹ کر باہر لے آئے۔

مذکورہ 12 حملہ آوروں نے کہا کہ زمین کے کیس سے پیچھے ہٹ جاؤ، کیونکہ یہ زمین ہماری ہے، جس پر اہل خانہ نے اسٹے آرڈر کی کاپی دکھائی۔ تحصیلدار ثاقب ریحان اور حلقہ پٹواری بابر نے کہا کہ ہم اسٹے کو نہیں مانتے ۔

انتظامیہ اور ثاقب ریحان کے غنڈوں نے ذیشان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی میں ڈالا اور تھانے لا کر جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ یاد رہے کہ راجہ خلیل مسلم لیگ (ن) کے سابق کارکن رہ چکے ہیں۔علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چارجڈ پارکنگ نے ٹریفک کے مسائل بڑھادیئے،  شکایت ارسال

Related Posts