لاہور:عاصمہ جہانگیر گروپ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کو شکست دیدی، نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
صدراتی نشست پر حامد خان گروپ سے راؤ سمیع 2503 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ سے ملک سرود نے 2544 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا ۔ سیکرٹری کے لیے احمد سعد 2894 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے ۔