آئی جی اسلام آباد نے ڈنڈا اٹھالیا، ناقص کارکردگی پر افسران کو گھر بھیجنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG islamabad qazi jamil

اسلام آباد :آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ناقص کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی اور ناقص کارکردگی پر افسران کو گھر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ،افسران و جوان دلجمعی کے ساتھ کرائم کے خلاف جہاد اور پولیس کے تمام ڈویژنزباہم مل کر خلق خدا کی خدمت کریں ۔

سینئر افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھیں ان کی ویلفیئر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ، ہم سب نے ملکر شہریوں کو سستے انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔ زونل ایس پیز اشتہاریوں،عدالتی مفروران ،جرائم پیشہ عناصراورمنشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ازسر نوکرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں زونل ایس پیز نے اپنے علاقوں میں اب تک کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا، آئی جی اسلام آباد کو ڈی آئی جی آپریشنر نے بتایا کہ اسلام آباد میں وارداتوں کے زیادہ تر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں وارداتوں کا رجحان زیادہ ہے اور طریقہ واردات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ان علاقوں میں نفری کی استعداد بڑھائی جائے، گشت کا نظام موثر کیا جائے تمام اشتہاری اور عدالتی مفروران جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ان کی نئے سرے سے لسٹ جاری کی جائے ،تھانوں کی سطح پر جدید تفتیشی نظام دیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کی تصدیق ایپ کو مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا ، جس تھانے کی حدود میں واردات سرزد ہووہاں پر موجود ڈیوٹی افسر کو چاہیے فوری طور پر واردات کے متعلق پوری تفصیلات تمام تھانوں کے ساتھ شیئرکرے تاکہ ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے ۔

مثال کے طور پر اگر کسی علاقے سے گاڑی چوری کی واردات ہوئی ہے تو متعلقہ ڈیوٹی آفیسر فوری طورپر گاڑی کی تصویر اور نمبر وٹس اپ کے ذریعے تمام تھانوں کے ساتھ شئیر کرے گا، اسی طرح ڈکیتی کے بارے میں تمام موقع کی شہادتوں کو سب کے ساتھ شیئرکریں گے، سیف سٹی کے کیمروں اور سسٹم کو مزید اپ گریڈکیا جائے گا۔

اسنپ چیکنگ کا نظام بہتر کیا جائے،متعلقہ ایس پی ڈیوٹی پر جانے والے تمام اہلکاروں کو باقاعدہ طور بریف کریں گے ،سٹریٹ لائٹ کو بحال کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا جائے،کام کی غرض سے آنے والے مزدوروں کا ریکارڈ جمع کیا جائے، ایس ایچ اوز کو کارکردگی اورباقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد تعینات کیا جائے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو تبدیل کیا جائے ۔

زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز گشت کے نظام کو بہتر کریں اور مختلف اوقات میں سنیپ چیکنگ کے نظام کو بہتر کریں جن کی کاکردگی کو باقاعدہ طور پر مانیٹرکیا جائے ،تمام جی اوز وقتا فوقتا ڈیوٹی کی ازخود مانیٹرنگ کریں گے، اگر کسی جگہ پر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو زونل ایس پیز موقع واردات پر خود پہنچیں گے،مزید انھوں نے کہا کہ اشتہاری اور عدالتی مفروروں سمیت موٹر سائیکل کار چوروں اور بھکاریوں کے خلاف بھرپور اور موثر کاروائیاں کی جائے۔

مزید پڑھیں:شہر اقتدار جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، شہری لٹنے لگے، پولیس خاموش تماشائی

سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس ونگ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں کی جائیں ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، عام آدمی تک انصاف فراہم کرنے میں تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تھانہ کی سطح پر تمام شہریوں کے مسائل حل کیے جائیں،شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاافسران و جوان دلجمعی کے ساتھ کرائم کے خلاف جہاد کریں ۔

پولیس کے تمام ڈویژنزباہم مل کر خلق خدا کی خدمت کریںاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ، سینئر افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھیں ان کی ویلفئیر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ، آئی جی اسلام آباد نے کہا ہم سب نے ملکر شہریوں کو سستے انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اسلام آباد کو جرائم سے پاک کرنا ہے ۔

Related Posts