لواحقین اور حکومت کے مذاکرات ناکام، دھرنا ختم ہونے کی باتوں میں صداقت نہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لواحقین اور حکومت کے مذاکرات ناکام، دھرنا ختم ہونے کی باتوں میں صداقت نہیں
لواحقین اور حکومت کے مذاکرات ناکام، دھرنا ختم ہونے کی باتوں میں صداقت نہیں

کراچی: لواحقین اور حکومت کے مذاکرات ناکام، دھرنا ختم ہونے کی باتوں میں صداقت نہیں ہے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دھرنا ختم ہوگیا ہے، ہم واضح کردیں کہ جب تک وزیر اعظم نہیں جائیں دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ دھرنا وزیر اعظم عمران خان کے آنے تک جاری رہے گا، دھرنا ختم نہیں ہوا میڈیا چینلز غلط خبر نہ چلائیں،اگر ایسا ہوا تو اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے تاہم ابھی تک انہوں نے اپنے جانے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کرینگے،کوئٹہ‘دھرنے کے مقام پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں‘ انتظامیہ نے اسٹیج سے شرکا کو دور کردیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے میں وزیر اعظم عمران خان آج پہنچ جائیں گے، جبکہ دوسری جانب سیکورٹی حکام دھرنے میں سیکورٹی کلیئرنس میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی انا لاشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ انہیں آنا پڑے گا، مریم نواز

Related Posts