پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، بلاول بھٹو

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہزارہ برادری کے کوئٹہ دھرنے میں اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پہنچ گئے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں آج آپ کیساتھ کھڑا ہوں۔ میں ہزارہ برادری کے دکھ میں آپ کیساتھ شریک ہونے آیا ہوں، یہ سیاست نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایسا ملک اور ایسی دھرتی ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں اپنے ہزارہ بہن بھائیوں سے کیا کہہ سکتا ہوں اور کیا بتا سکتا ہوں۔ ہماری حکومت چلی گئی، دوسری حکومت آگئی، آپ پھر سے شہیدوں کیساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ نے 100 لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا تو ہم نے حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ اب خان صاحب کی حکومت ہے، پھرسے آپ شہیدوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ آپ کا مطالبہ ایک ہی ہے کہ ہزارہ کے بھائیوں کو جینے دو۔یہ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارا خون سستا ہے۔ 1999ء سے لے کر آج تک 2000 ہزارہ برادری کے لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن آج تک ایک شہید کو بھی انصاف نہیں ملا۔ ان کے شناختی کارڈز دیکھ دیکھ کر قتل عام کیا جاتا ہے۔ ریاست سے اپیل ہے کہ وطن سے محبت کرنے والوں کو انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی شہید خاندان سے ہے۔ ہم بھی آج تک اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے۔ میرا وعدہ ہے کہ آپ بھی ہمارے بھائی، جب تک زندہ ہوں، ساتھ دوں گا۔میں آپ کے ساتھ ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مجھے معصوم کان کنوں کی کو بے دردی سے شہید کرنے پر بہت افسوس ہے اور میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کو اُن کے انجام تک پہنچائے۔

Related Posts