مصباح کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے، اسے ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، عاقب جاوید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصباح کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے، اسے ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، عاقب جاوید
مصباح کو کوئی اسکول میں نوکری نہ دے، اسے ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، عاقب جاوید

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید ٹیم نے کوچ مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مصباح کو بغیر تجربے کے کس بنیاد پر کوچ بنایا گیا ہے؟

سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کہیں اور نوکری لے کر دکھائیں انہیں تو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، انہوں نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن درست نہیں ہو تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے فیصلے ہوں گے تو نتیجہ بھی ایسا ہی نکلے گا۔

فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر عاقب جاوید کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ محمد عباس کی بولنگ اسپیڈ کم ہوگئی ہے جس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں ان کی بولنگ اچھی ہوتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہاکہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن ریورس سوئنگ کے لیے موزوں ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیم کو شروع میں ہی وکٹیں دلا دیتے ہیں۔جو ٹیم کے اچھے ثابت ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں بدترین شکست دے دوچار ہوئی ہے، ٹیم کی اوور آل کارکردگی کی اگر بات کی جائے تو کسی بھی شعبے میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Related Posts