ق لیگ کے تحفظات برقرار،چوہدری برادران کاسینیٹ الیکشن میں عمران خان کی حمایت نہ کرنےکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan and pmlq senate elections

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے تحفظات دُور نہ کرنے پر سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ق لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم بہت محتاط انداز میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے کیونکہ ہمارے مطالبات بھی پی ٹی آئی نے نہیں مانے تھے اور بہت سارےایشوز پر ہمیں وقتی طور پر لالی پاپ دیا گیا تھا اس لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں کہ ہم سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں ق لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تحفظات جب تک دور نہیں کیے جاتے، ق لیگ کسی بھی صورت میں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ ق لیگ کے کچھ دیرنیہ مطالبات ابھی تک پورے نہیں کیے گئے، پارٹی رہنماؤں کو نییب سے ڈرایا جاتا رہا ہے، کبھی ق لیگی رہنماؤں کے بند کیسز کو کھلوایا گیا، جان بوجھ کر رہنماؤں کو دباؤ میں رکھا گیا، جس پر ق لیگ کے اپنے تحفظات ہیں۔ 

ق لیگ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی پارٹی کو ان کی مرضی کی پوزیشنز نہیں دی گئی اس لئے ق لیگی قیادت کی پوری کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بالکل سپورٹ نہ کیا جائے جبکہ ابھی تک جس طرح عوام کو ڈلیور کرنا چاہیے تھا اس طرح موجودہ حکومت ڈلیور نہیں کر پارہی۔ق لیگی رہنما بھی اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پا رہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس محدود اختیارات ہیں، ہمارے حلقے کے عوام بھی ہم سے سخت نالاں ہیں، جبکہ ہم نے صرف پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا جو کہ ابھی تک پورا نہ ہو سکا، اس لئے ہماری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی صورت میں پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں سپورٹ نہیں کریں گے اور نہ ہی ووٹ دیں گے، جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کیے جاتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے دنیا کومودی کااصل چہرہ دکھایا،چوہدری پرویز الہٰی

Related Posts