جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 75 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 68لاکھ 33 ہزار587 افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 75ہزار467افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 8 ہزار79 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 34لاکھ 25ہزار506 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ15 لاکھ 32ہزار614 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 33 لاکھ 17 ہزار427 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مریضوں کو آکسیجن استعمال پر ڈاکٹروں سے مشورے کی تجویز