سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف ڈرامائی آپریشن، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف ڈرامائی آپریشن، شہریوں نوٹس لینے کا مطالبہ
سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف ڈرامائی آپریشن، شہریوں نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد:سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے اور انتظامیہ کی جانب سے کا لہتراڑ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔

سی ڈی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھنہ پل سے علی پور فراش تک تجاوزات ختم کریں گے اور تجاوزات کو دوبارہ قائم نہیں کرنے دیا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن صرف کاغذات میں خانہ پوری کے لیئے کیا جاتا ہے،آپریشن کے فوری بعد دوبارہ تجاوزات قائم کر لی جاتی ہیں۔

اس طرح کے آپریشن درجنوں دفعہ کیئے جا چکے ہیں،سی ڈی اے کا عملہ تجاوزات کی مد میں باقائدہ بھتہ وصول کرتا ہے،سی ڈی اے کے عملے کو سزا کے طورپر متعدد بار شوکاز اور ڈپارٹمنٹ تبدیل کر دی جاتے ہیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف تاحال کوئی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا سکی،اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں تجاوزات کی بھرمار نظر آتی ہے، آپریشن سے قبل سی ڈی اے کا کرپٹ عملہ تجاوزات مافیا کو اطلاع دے دیتا ہے۔

سی ڈی اے، انتظامیہ کے افسران و عملہ تجاوزات کے خلاف صرف فوٹوسیشن کی حد تک محدود نظر آتے ہیں،سی ڈی اے کی حدود میں واقعہ کئی علاقوں کی تاحال نشاندہی تک نہیں کی گئی،تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب تجاوزات کی مد میں سرکاری افسران اور مافیا کروڑوں کی کرپشن میں مصروف ہیں،قبضہ مافیا اس حد تک بااثر ہو چکے ہیں کہ پولیس اور انتظامیہ پر مسلح حملے سے بھی نہیں کتراتے۔

مافیا کو اعلی عہدوں پر برجمان افسران کی پشت پناہی حاصل ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے،تجاوزات کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے۔

تجاوزات کے باعث ٹریفک اور پیدل چلنا محال ہوگیا ہے،انتظامیہ، سی ڈی اے، پولیس کی مشترکہ پٹرولنگ سے مسئلے پر قابو کیا جاسکتا ہے،تجاوزات قائم کرنے والے کو پابند سلاسل کیا جائے، تجاوزات پر موثر قانون سازی کی جائے۔

Related Posts