کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر تنقید کی زدمیں آگئیں، ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر مداحوں کی کڑی تنقید پر اداکارہ نے کھری کھری سنادیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے تقریب میں شرکت کیلئے ایک مقامی برانڈ کا لباس زیب تن کیاتھا اور تقریب کی تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں نے ان کے کھلے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں خواتین کو جسم دکھانے یا بے حیائی کو فروغ نہیں دے رہی لیکن یہ بھی یادرکھیں کہ لباس پہننا میرا اپنا انتخاب ہے اور یہ میری مرضی ہے کہ میں کیا پہنوں اور کیا نہ پہنوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ لباس مجھے مقامی برانڈ نے دیا ہے اور انہوں نے صرف مجھے سے سائز لیا اور کپڑے بناکر بھیج دیئے اور جون سے میں اس لباس کو پہننے کیلئے درست موقع کی تلاش میں تھی اور مجھے یہ لباس پہننے کیلئے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا بلکہ میں نے اپنی مرضی سے یہ لباس پہنا ہے۔
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میرے لباس میں جھانکنے کے بجائے بنانے والوں کی تعریف ہونی چاہیے تھی جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حوالے سے بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈریئن سینا کا عائشہ عمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار