پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور پیر کو کے ایس ای100نڈیکس مزید251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 56.06فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب7کروڑ7لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15.84فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیاجس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45074.37پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس186.19پوائنٹس کے اضافے سے18770.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.53پوائنٹس کے اضافے سے31282.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 231میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81 کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب52ارب98کروڑ52لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts