آسیہ اندرابی کو رہا نہ کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شیری مزاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسیہ اندرابی کو رہا نہ کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شیری مزاری
آسیہ اندرابی کو رہا نہ کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شیری مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا پر زور دیا گیاہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں زیر حراست کشمیری رہنما آسیہ اندرانی کے عدالتی قتل کو روکنے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔

شیری مزاری کا میڈیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہاڑ جیل میں قید آسیہ اندرابی کی صحت بہت خراب ہے لیکن اس کے باوجود ان کو رہا نہ کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

شیری مزاری نے کہا کہ اس اہم معاملے پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اس ظلم پر ہماری حکومت کو بھی زیادہ سوالات اٹھانے چاہئیں۔شیری مزاری نے کہا کہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ دنیا کیوں چپ ہے؟ یا ہمارے اندر ہی خامیاں ہیں۔ کیا بھارت جو مرضی کرتا رہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آسیہ اندرابی کیس کا فیصلہ آنے والا ہے۔ پاکستان کو انٹرنیشنل ٹربیونلز کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ بھارت جو کچھ آسیہ اندرابی کے ساتھ کرنے جا رہا ہے، وہ جوڈیشل مرڈر ہے۔اسے روکنے ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی کو کوئی طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔ اگر بھارت کو عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے دیں گے تو پھر کون عالمی قوانین پر عمل کرے گا۔ عالمی برادری کو عالمی قوانین پر عملدرآمد کرانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسیہ اندرابی کے صاحبزادے نے کہا کہ کشمیری خواتین پر ہونے والے ظلم وستم کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ مجھے مہینے میں ایک دفعہ اپنی ماں سے بات کرنے دی جاتی ہے۔ میری والدہ سمیت بہت سی حریت رہنما جیل میں قید ہیں۔جن پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

Related Posts