چین کے امریکا سے تعلقات ایک نئے دو راہے پر ہیں، چینی وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کے امریکا سے تعلقات ایک نئے دو راہے پر ہیں، چینی وزیر خارجہ
چین کے امریکا سے تعلقات ایک نئے دو راہے پر ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات اس وقت ایک نئے دو راہے پر ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت گزشتہ برسوں کے بے مثال مشکل تعلقات کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات اور مذاکرات کے نئے دور کی امید پیدا ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران دنیا کی ان دو بڑی معیشتوں کے باہمی تعلقات انتہائی کشیدہ رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں ملکی فوج سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، انسانی حقوق اور کووڈ انیس جیسے امور پر شدید اختلافات دیکھے جاتے رہے ہیں۔مگر اب دیکھا جارہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات ایک نئے موڑ پر ہیں۔

مزید پڑھیں: انتہاء پسند مودی نے آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا

Related Posts