ادارہ ترقیات جوہر ڈویژن میں ریٹائرڈ جعلی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرکی بادشاہت قائم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی
کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) جوہر ڈویژن کے 5 سال پہلے ریٹائرڈ ہونے والے مبینہ جعلی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر غلام محمد گزشتہ سال دوسری بار ریٹائرڈ ہو گئے، اور اب دوبارہ بحال ہو کر تیسری بار ریٹائرمنٹ کی خواہش کے تحت کوششوں میں مصروف ہیں۔

موصوف کوکے ڈی اے کے محکمہ سیکیورٹی کے اعلیٰ افسر کی سرپرستی حاصل ہے، غلام محمد کی مشکوک ریٹائرمنٹ پر کے ڈی اے کے افسران اور ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جعلی اے ڈبل ای کے ریٹائرمنٹ واجبات روک کر غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر اس پرڈائریکٹر جنرل، سیکریٹری اور ممبر فنانس نے ایکشن نہ لیا تو پھر ہم عدالت میں پٹیشن کر کے ان تمام افسران کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں غلام محمد کا بڑا کردار رہا ہے۔

انہوں نے جعلی بھرتیوں کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے میں بلوں پر ایکسیئن کے دستخط کر کے بڑی جعل سازی کی ہے۔موصوف نے اپنے سرپرستوں کی فرمائش پر مزید جعل سازی اور کرپشن کرنے کے لیے 2 شناختی کارڈ بنوائے تھے۔

کے ڈی اے ریکارڈ سے اپنے تمام دستاویزات چرا کر موصوف غلام محمد نے اس میں تبدیلی کر دی تھی، 5 سال پہلے انہیں اپنے اصل شناختی کارڈ جس میں انکی تاریخ پیدائش4 مارچ 1955 درج تھی،جس کے تحت انہیں اصولی طور پر 2015 میں ریٹائرڈ ہو جانا چاہیے تھا۔

تاہم وہ جعلی شناختی کارڈ بنوا کر مزید کام کرتے رہے اور 2003 میں نیا شناختی کارڈ جعل سازی کے زریعے بنوایااور اس مین تاریخ پیدائش19 دسمبر 1960 درج کرادی جس کے تحت گزشتہ ماہ 18 دسمبر 2020 کو ان کی ریٹائرمنٹ کا باقائدہ لیٹر نمبر No:Asstt.Secy/E-III/Sectt./KDA/2020/55116 ماہ نومبر کی 16 تاریخ 2020 کو جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوف اب بھی نیا جعلی شناختی کارڈ بنوانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور دوبارہ ملازمت میں آکر جعل سازی اور کرپشن کی خواہش رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے لیٹر میں واضح ہے کہ اپنے تمام دستاویزات، پرسنل فائل، سروس بک دیگر دستاویزات جمع کرادیں تاہم،اب تک انہوں نے دستاویزات جمع نہیں کرائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایم ایم نیوز ٹی وی میں جاری ہونے والی نیوز کے بعد سے ان کے سرپرستوں نے ان سے جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کا لیٹر جاری کروادیا ہے تاکہ ان کی جوہر ڈویژن اور کے ڈی اے میں موجودگی سے اعلیٰ سیکیورٹی افسر سمیت آئی ٹی اور سیکٹریٹ کے افسران کی پول نہ کھل جائے۔

واضح رہے کہ ایم ایم نیوز ٹی وی نے غلام محمد کی جعل سازی اور ان کے گھوسٹ ملازین کے حوالے سے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Related Posts