کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، پرانا گولیمار کا انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، پرانا گولیمار کا انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند
کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، پرانا گولیمار کا انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں انڈر پاس پانی سے بھر گیا جسے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث گزشتہ شب سے ہی پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جو گزشتہ 10 گھنٹوں سے مسلسل بند ہے۔

انڈر پاس میں پانی بھر جانے کے باعث اسے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت میں وقت لگے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہر اور کنڈیوٹ سے ناجائز پائپ لائنیں بچھا کر پانی چوری کرنے کے خلاف ادارہ فراہمی و نکاسی آب (واٹر بورڈ) نے کامیاب کارروائی کی اور متعدد لائنیں اکھاڑ دی گئیں۔

واٹر بورڈکی جانب سے ٹینکر مافیا اورپانی چوروں کیخلاف گزشتہ برس جون کے دوران جاری رہا واٹربورڈ کے بلک واٹرڈویژن نے کینجر جھیل سے گھگھر پھاٹک تک پانی چوروں کیخلاف آپریشن کرکے متعدد غیرقانونی کنکشن منطقع کردیئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پانی چوری کرنے کے خلاف واٹر بورڈایکشن میں آگیا

Related Posts