ممبئی:سوشل میڈیا پر تمام تر شوبز شخصیات کی جانب سے نئے سال کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور دوستوں کے ہمراہ جے پور میں ہیں اور نئے سال کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔
دپیکا نے اچانک نئے سال کے آتے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی انسٹاگرام پر بے شمار پوسٹس موجود تھیں لیکن اب ان کی انسٹاگرام پروفائل پر ایک پوسٹ بھی نہیں ہے۔دوسری جانب دپیکا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کی جا چکی ہیں۔
صارفین کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا جو دپیکا نے اپنے ساری پوسٹس ہی ہٹا دیں۔ مگر معاملے کی اصل وجہ ابھی بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
کریشی نام کی ایک صارف کا کہنا ہ کہ دپیکا نے اپنی انسٹاگرام کی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں گی۔ ایک اور صارف کہتی ہیں کہ کیا واقعی دپیکا نے انسٹاگرام پوسٹس اور تمام تر ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں؟