سرکلر ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے اوقات کار تبدیل کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکلر ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے اوقات کار تبدیل کردیئے
سرکلر ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے اوقات کار تبدیل کردیئے

کراچی: سرکلر ریلوے کے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، عوام کے دیرینہ مطالبے اور ایم ایم نیوز کی 28 نومبر کوخبر کی اشاعت کے بعد پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کی سٹی اسٹیشن سے رونگی کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

نئے اوقات کار شام 5 کے بجائے شام 5 بجکر 45 منٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔ ڈی سی او ریلوے نے ایم ایم نیوز ٹی وی کی جانب سے خبر میں نشاندہی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نشاندہی کے بعد سٹی اسٹیشن سے روانگی کے اوقات کارتبدیل کرنے کی منظوری اعلیٰ حکام سے طلب کی گئی تھی جو مل گئی ہے۔

ڈویژنل کمرشل افسر ناصر نذیر کے مطابق یکم جنوری 2021 کو سٹی اسٹیشن سے سرکلر ریلوے کی ٹرین پونے چھ بجے روانہ کی گئی۔

واضح رہے کہ سٹی اسٹیشن کے ساتھ آئی آئی چندریگر روڈ پر بے شمار دفاتر ہیں جہاں 5 بجے چھٹی ہوتی ہے اور 5 بجے ٹرین روانہ ہو جاتی تھی۔

جس پر مبنی نیوز ایم ایم نیوز نے شائع کی تھی۔ ٹرین کے وقت کی تبدیلی سے ہزاروں مسافرفیضیاب ہوں گے اور سرکلر ریلوے کا خسارہ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کارروائی، شاہراہ فیصل پر پیٹرول پمپ کی زمین واگزار کرالی

Related Posts