اسلام آباد،الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین سرد خانے کی نظر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین سرد خانے کی نظر
اسلام آباد،الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین سرد خانے کی نظر

اسلام آباد:الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین سرد خانے کی نظرہوگئی، موٹر سائیکل سے کاریں کرائے کے مکان سے بنگلے کیسے بنائے ظاہری اور باطنی تمام کھاتے کھولے جائیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)میں بیشتر افسران اور اہلکاروں کی جب تعیناتی ہوئی تو ان حضرات کے پاس موٹر سائیکل تک نہ تھی آج ان کے پاس لگژی گاڑیاں عالیشان کوٹھیاں اور کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ ہیں، جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کے پاس کروڑوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟ احتسابی عمل کا سلسلہ سرکاری اداروں نے شروع کیاآ ئیسکو آفسران اور ملازمین کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے خفیہ تحقیقات کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ادارے جن میں آئیسکوکے آفسران کی مبینہ طور پر بدعنوانی اور کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام ہیں،کرپشن اور بدعنوانی کی بدولت آج ان کے پاس لگژی گاڑیاں عالیشان کوٹھیاں اور کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ بنگلے اور کوٹھیاں ہے اور اپنے عزیزواقارب کے نام اراضی منتقل کروارکھنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ان کے پاس کروڑوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟ مذکورہ ادارے میں چند گندے عناصر کی وجہ سے پورے محکمہ کا نام بدنام ہو چکا ہے،وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب فوری نوٹس لیتے ہوئے سب سے پہلے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(ائیسکو)میں ایک عرصہ سے تعینات افسران اور اہلکاروں کے اثاثہ جات کی چھان بین کریں تو عربوں روپے کرپشن کا پیسہ سامنے آ سکتاہے۔

شہریوں نے صاحب اقتدارواختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ دیانتداری، شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اپنا اشعار بناتے ہوئے سب سے پہلے آئیسکو افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کا عمل شروع کریں تاکہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Related Posts