31 دسمبر کی تاریخ گزر گئی، استعفے نہیں آئے،شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Mehmood Qureshi talking to media in Islamabad

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر گزر گئی، استعفے نہیں آئے، آج بھی پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا، دیکھنا ہوگا کیا مسلم لیگ (ن) نے بھی فیصلہ کرلیا؟ پیپلزپارٹی قیادت نے کہا استعفے جماعتوں کے قائدین کو دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرک میں واقعہ رونماہوا،مندرکونقصان پہنچایاگیا،اسکا صدمہ ہے مذمت بھی کرتے ہیں،یہ قانون کی خلاف ورزی اور مذہبی اقدار کے برعکس ہے،4 جنوری کو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائےگی،اس طرح کے عمل سے عالمی سطح پرپاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اہم فیصلوں کا امکان

انہوں نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے، اسے مسترد کرچکےہیں،اپوزیشن سے ملنا درانی صاحب کی پارٹی کا فیصلہ ہے،وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں،سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے،قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں، سنجیدہ ہیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی عمل کے قائل ہیں،کس چیز پر بات کرنا چاہتےہیں، ایجنڈا سامنے اور این آر او کو ایک طرف رکھیں، پیپلزپارٹی سندھ حکومت سےاستعفے دینےکےلیے تیار نہیں،آج بھی پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

Related Posts