پاکستان میں سال نو کا شاندار استقبال، کراچی میں شدید ہوائی فائرنگ، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان میں سال نو کا شاندار استقبال، مختلف شہروں میں آتش بازی، کراچی میں 12 بجتے ہی شدید ہوائی فائرنگ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

2021 کا ملک بھر میں شاندار استقبال کیا گیا، کراچی میں سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر دلچسپ نظاروں نے دل موہ لئے، اسلام آباد، فیصل آباد میں بھی نئے سال کو بھرپور ویلکم کہا گیا،لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی کی گئی۔

کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کیخلاف تمام اقدامات دھرے رہ گئے، شہر قائد میں 12 بجتے ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، اندھی گولیوں سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں:سال نو کی پہلی صبح سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرگیا

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ 2021 امن و استحکام کا سال ثابت ہوگا، عوام کے تعاون سے رواں سال پاکستان کو کورونا فری بنائیں گے، آج کے دن کشمیریوں کا بھی بھرپور مقدمہ لڑنے کا عہد کرتے ہیں، قائداعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ دیں گے

فردوس عاشق اعوان کا اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ملکی ترقی، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، دھرتی ماں کی خدمت کرتے رہیں گے، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، نئے عزم کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Related Posts