راولپنڈی: بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون پاک فوج نے تباہ کردیا ہے جس کے بعد رواں برس مار گرائے جانے والے دشمن کے جاسوسی کواڈ کاپٹرز (ڈرونز) کی تعداد 16 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 100 میٹر تک داخل ہوا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق لائن آف کنٹرول کےتتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی ڈرون کو تباہ کردیا جبکہ رواں برس ایل او سی پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 16 بھارتی کواڈ کاپٹرز تباہ ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں پاک فوج 5 جون، 28 جون، 25 مئی اور 27 مئی کے روز بھی بھارتی کواڈ کاپٹرز کو نشانہ بنا چکی ہے۔ 9 ستمبر کو بھارت کا 11واں جبکہ 26 جولائی کو 10واں ڈرون تباہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے گیارہواں بھارتی ڈرون ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹرتباہ کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون500میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔
رواں برس 26جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر پانڈو میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون گرایا تھا جو پاکستان کی حدو میں 200میٹر اندر گھس آیاتھا۔
مزید پڑھیں: ایل اوسی کے چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون تباہ