دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 12ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 12ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 12ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 30 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 12 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار556 افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 12 ہزار50افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار616 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 23لاکھ 86ہزار461 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ88 لاکھ 62ہزار45 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 22 لاکھ  79 ہزار845 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 79 ہزار 715 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار 105 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ

Related Posts