اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد:شہر اقتدار میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ اینڈ سرچ آپریشن،سرچ آپریشن ڈھوک میاں نواب اور سوک سینٹر بحریہ ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں، 70 دکانوں، 20پلازوں، 150 گاڑیوں اور 553 افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کر دیا ہے،سرچ آپریشن کے دوران 45 موٹرسائیکل اور ایک کار بغیر کاغذات تھانہ منتقل کئے گئے ہیں، سرچ آپریشن کے دوران ایک پسٹل، 5 رائفلیں، اور شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصدضلع بھر میں سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے،گرینڈ آپریشن میں رینجرز ایلیٹ فورس اور دیگر حساس اداروں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 2 ٹرک لوٹنے کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق

Related Posts