مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khwaja asif
khwaja asif

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گذشتہ ڈھائی سال سے پارٹی کو توڑنے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نیب مسلم لیگ ن پر دباؤ ڈالنے کیلئے بے بنیاد کارروائیاں کررہا ہے،مجھے چارج شیٹ نہیں دی گئی ہے اور جو الزام لگائے گئے ہیں ان کے تحت گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں احتساب عدالت میں  پیش کیا اور ایک دن کا راہداری ریمانڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمانڈ دیتے ہوئے حکام کو خواجہ آصف کو آج لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیب نے منگل کو سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو آمدنی سے زیادہ اثاثوں سے متعلق کیس میں حراست میں لیا تھا۔انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے ۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق آصف نے 2004 سے 2008 تک ایک اقامہ رکھا ، انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے قانونی مشیر کی حیثیت سے اپنی خدمات کے لئے مجموعی طور پر 136 ملین روپے کمائے۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی سے مایوس مریم نوازکا آج فضل الرحمٰن سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات طے پاگئی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے نیب کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنما کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں رہا کیا جانا چاہئے ، ورنہ صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری ہمیں ڈرانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

Related Posts