اکشے کمار کے ٹوئنکل کھنہ کو سالگرہ کے پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Akshay Kumar has a quirky birthday wish for wife Twinkle

ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمارکی جانب سے اپنی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی سالگرہ پرمبارکباد کے پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کل اپنی 47 ویں سالگرہ منائی، ان کی سالگرہ کے موقع پر اکشے کمار نے سائیکلنگ کے سیشن کے بعد ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

اکشے کمار کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے بعد مداحوں نے بھی ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹوئنکل کھنہ 29 دسمبر 1973 کو پیدا ہوئی تھیں ، اور ان کی سالگرہ اپنے والد اور مرحوم اداکار راجیش کھنہ کی سالگرہ کے ساتھ آتی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اکثر سوشل میڈیا پر مزاحیہ نوک جھونک کرتے نظر آتے ہیں او ر ان دونوں کی جانب سے کئے گئے مزاحیہ ٹوئٹس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

کچھ روز قبل بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکار اکشے کمار نے کوروناوباء کے حوالے سے فیس ماسک کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پبلک کی جس میں لوگ ماسک نہ پہننے والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دیوگن خاندان بکھر گیا،بیوی اور بیٹی کی جدائی میں اجے غم سے نڈھال

ویڈیو میں اکشے کمار نے کہا تھا کہ اگر آپ بہتر سمجھتے ہیں کہ کوئی آپ کو برا بھلا نہ کہے تو خاموشی سے ماسک کو اپنے استعمال میں لائیں، واضح رہے کہ اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام عائد کردیا۔

سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے ساتھی کا دھلا ہوا، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں اور اپنا ذاتی ماسک استعمال کریں۔

 

Related Posts