دیوگن خاندان بکھر گیا،بیوی اور بیٹی کی جدائی میں اجے غم سے نڈھال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2020 disrupted my family life: Ajay Devgn

ممبئی : بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ سال 2020 نے ان کی خاندانی زندگی کو درہم برہم کردیا اور اہلیہ کاجول اور بیٹی مجھ سے دور ہیں جس کا بہت دکھ ہے۔

اداکارہ اجے دیوگن نے ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا میرا خاندان کورونا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی اپنی تعلیم کے لئے سنگاپور میں رہتی ہے اور کاجول بھی اس کے ساتھ ہے۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ میں اور میرا بیٹا میری ماں کے ساتھ ہیں۔ انٹرویو کے دوران ایکشن ہیرو نے اپنی آنیوالی فلم کے بارے میں بھی بات کی ،ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ فلم کوئی ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

اجے نے فلم میں ایک مراٹھا یودقا کا کردار ادا کیا تھا جو مغلوں کے حملہ کرنے اور فتح کرنے کے بعد کونڈھانہ قلعے پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے لئے نکلا تھا۔ کاسٹ میں کاجول اور سیف علی خان بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:صبا قمر کی اداکاری کے بھارتی بھی دیوانے ہوگئے، محبت بھرا پیغام بھیج دیا

اجے دیوگن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی اہلیہ کاجول بھی ماضی میں بالی ووڈ کی سپر اسٹار رہی ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے ان کا خاندان ان دنوں الگ الگ رہ رہا ہے۔

Related Posts