کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے کمبل تان کر سو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی نیت پر الزام لگانے والے کل رات ایک لمبا کمبل تان کر سوچکے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات ناصر شاہ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر فیصلہ عوامی مفاد میں ہوتا ہے۔ آگے بھی وہی کریں گے جس میں عوام کی بھلائی ہوگی۔
استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی نیت پر الزام لگانے والے کل رات ایک لمبا کمبل تان کر سوچکے ہیں ۔ ہماری پارٹی کا ہر فیصلہ عوامی مفاد میں ہوتا ہے ۔آگے بھی وہ ہی کریں گے جس میں عوام کی بھلائ ہوگی۔ #PDM
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) December 30, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے سی ای سی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کی۔
شہرِ قائد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفے کی مخالفت کردی۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے استعفے نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط