خواجہ آصف کی گرفتاری،ایسے ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کمزور نہیں ہوگی، نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خواجہ آصف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ڈراما ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہوگی۔

نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے کیا ڈراما ہے؟، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس سے بڑا کوئی ڈراما ہم نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، آمدن سے زائد اثاثے کیا کیس، کیا احتساب ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کمزور پڑ جائے گی تو یہ ناتجربہ کار اور نااہل لوگ ہیں، انہیں سمجھ نہیں ہے’۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سمجھ ہی نہیں ہے کہ ملک کیسے چلاتے ہیں یا ان کو سمجھ نہیں ہے، احتساب کس کا نام ہے اور انہیں سمجھ نہیں ہے کہ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کوحراست میں لے لیا

Related Posts