پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بہتری دیکھنے کو ملی تھی مگر آج 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل)کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے کوملا۔اس دوارن کاروبار ایک وقت میں انڈیکس 200 پوائنٹس سے اوپر بھی چلا گیا۔

مگر اختتام پر مارکیٹ 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر صرف ایک پیسہ اضافے سے 160 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔

یہی نہیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 350 ہو گئی ہے۔

Related Posts