وزیربلدیات کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ
کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے سرکاری اداروں،شہریوں، تجارتی مراکز اور صنعتوں پر اربوں روپے کے واجبات، نادہندہ صارفین کیخلاف واجبات وصولی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پرجاری ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی واجبات وصولی مہم کے سلسلے میں واٹربورڈ کے آر آر جی ڈپارٹمنٹ نے شعبہ انجینئرنگ کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد نادہندگان کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

مختلف عمارتوں، ہوٹلز، ریسٹورانٹس اور رہائشی مکانات کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں، متعدد نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے، اس حوالے سے واٹربورڈ نے بلوں کی اقساط اور ڈپلیکیٹ بلوں کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔

واٹربورڈ کے عملے نے گزشتہ روز صدر، گلشن اقبال، شیرشاہ، فیڈربی ایریا، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد،بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، لائنزایریا، کھارادر، گارڈن،بلدیہ ٹاؤن،گڈاپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔

بلوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متعدعمارتوں،ہوٹلز، ریسٹورنٹس، مکانات سمیت دیگر کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کی نادہندگان کے خلاف کاروائی بدھ کو بھی جاری رہے گی۔

Related Posts