سپریم کورٹ کی وزیرِ اعلیٰ سندھ کو کراچی تجاوزات پر رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کی وزیرِ اعلیٰ سندھ کو کراچی تجاوزات پر رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ کی وزیرِ اعلیٰ سندھ کو کراچی تجاوزات پر رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت

کراچی: عدالتِ عظمیٰ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تفصیلی رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری طور پر طلب کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ قبل ازیں کمشنر کراچی سے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیے عدالتی حکم پر کتنا عمل ہوا؟ کمشنر کراچی نے بتایا میں ابھی تعینات ہوا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پر چارج فریم کرکے معاملے کی سماعت کر لیتے ہیں جس کے بعد آپ کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کمشنر کو علم ہی نہیں کہ کراچی کے مسائل کیا ہیں۔ گزشتہ 4 سال سے ناجائز تجاوزات کے معاملے پر کچھ نہیں ہوا۔ 1 منزلہ عمارت کی اجازت لے کر لوگ کثیر المنزلہ عمارات تعمیر کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ پیش ہو کر رپورٹ دیں کہ اب تک کیا ہوا۔

عدالت میں طلبی پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سپریم کورٹ پہنچ گئے جن کے ہمراہ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے علاوہ دیگر حکام بھی تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زمینی حقائق ہمارے سامنے ہیں۔ کیا تبدیل ہوا، جس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے 14 روز کی مہلت مانگی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 14 روز نہیں، 1 ماہ میں ناجائز تجاوزات پر تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ نے نالوں کے گرد تجاوزات ہٹانے کیلئے فنڈز جاری کردیئے

Related Posts