آنجہانی نور جہاں کی نواسی نے ملکۂ ترنم بن کر مداحوں کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنجہانی نور جہاں کی نواسی نے ملکۂ ترنم بن کر مداحوں کو حیران کردیا
آنجہانی نور جہاں کی نواسی نے ملکۂ ترنم بن کر مداحوں کو حیران کردیا

نتاشا خالد ملکۂ ترنم نور جہاں کی نواسی کا نام ہے جنہوں نے بھیس بدل کر اپنی نانی کی صورت اختیار کر لی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہٹ گانے گا کر شہرت پائی جنہیں سب سے زیادہ پاکستان اور بھارت میں سراہا گیا جن کے انتقال کو رواں برس 20 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

نانی کے اسٹائل کی ہرکوئی نقل کرتا ہے کیونکہ لوگ آج بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں، نواسی نتاشا خالد

ایسے میں نور جہاں کی نواسی نتاشا خالد کا کہنا ہے کہ میرے اہلِ خانہ انتقال کے اتنے سال گزرجانے کے باوجود انہیں یاد کرتے ہیں اور پاکستان بھر میں ان کا نام بہت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔

نور جہاں کی نواسی وہ پہلی فرد نہیں ہیں جنہوں نے ملکۂ ترنم کا روپ دھارا بلکہ اس سے قبل میک اپ آرٹسٹ شعیب خان دیگر متعدد مرد اور خواتین اداکاروں سمیت ملکۂ ترنم نور جہاں کا بھی روپ دھار چکے ہیں، جس پر مختلف تبصرے ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم اسٹار اور ملکۂ ترنم نور جہاں کی بلیک اینڈ وائٹ دور کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بحث شروع کردی۔

 فلم ساز حسن زیدی نے اپنے پیغام میں نور جہاں کی 50ء کی دہائی میں بنائی گئی فلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان میں پرانے دور جیسی فلمیں نہیں بنتیں۔

مزید پڑھیں: فلمسٹار نور جہاں کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث جاری

Related Posts