پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے،فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry criticizes PDM leadership

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نام نہادنیشنلسٹ اربوں روپیہ ڈکارکےاپنوں کودھوکادینےکیلئے پنجاب کوگالی دیتےہیں،پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشنلسٹ اربوں روپیہ ڈکار کے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں ،دس سالوں سے بلوچستان کو اوسطاً چارسو ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟۔

 

اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ضیاءالحق کے جانشین آج گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی قبر کے مجاور بنے ہوئے ہیں، ہر جگہ نیا روپ پنجاب میں جاگ پنجابی جاگ، سندھ میں بینظیر کے جانشیں ،فوج کے سامنے فوج کے چمچے مودی کے سامنے فوج کیخلاف بھاشن اسی لئے میں نے کہا تھا مسلم لیگ ایک پونزی اسکیم ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریرمیرے ابو،میں اور عمران خان بہت خراب ہے،سےآگے نہیں بڑھتی، بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح انھیں اپنی زبان پر کنٹرول نہیں، جنہوں نے گھر کا کچن نہیں چلایا وہ ایٹمی طاقت کاوزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں،دکھ اور ہمدردی نام نہادسینئر لیڈرشپ سے جو ہاتھ باندھے پیچھےکھڑے ہیں۔

Related Posts