پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ اسمبلی پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام، عوام سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ اسمبلی پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام، عوام سراپا احتجاج
پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ اسمبلی پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام، عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 2 اراکینِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز پر مبینہ طور پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے جن کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں شہری سراپا احتجاج ہیں۔عوام کا کہنا ہے بارہ کہو میں تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا سر گرم عمل ہے جس کی سر پرستی موجودہ حکومت کے منتخب اراکینِ قومی اسمبلی کر رہے ہیں جن میں علی نواز اعوان اور  راجہ خرم نواز شامل ہیں۔

سراپا احتجاج عوام الناس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اراکینِ قومی اسمبلی مختلف تھانوں میں اپنے پسندیدہ ایس ایچ اوز تعینات کرواتے ہیں اور پھر قبضے کراتے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ بنی گالا، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ کرنال کی حدود میں ان ایم این ایز کی پوری فوج سر گرم عمل ہے۔

عوام کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی پٹواری سے ہوائی حقوق کے پیپرز تیار کرواتے ہیں جو کہ 100 کنال سے 300 کنال اراضی پر مشتمل ہوتے ہیں۔پھر سی ڈی اے اور دیگر مقامی غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا ہے۔پھر قبضہ مافیا وہاں اپنے بندے بٹھا دیتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں ایم این ایز نے صوبہ پنجاب سے تقریباً 200کے قریب اشتہاری ملزمان اکھٹے کر رکھے ہیں جو ہر وقت آتشیں اسلحے سے لیس رہتے ہیں۔متاثرین کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، ان پر جعلی مقدمات درج کراکر ان سے زمین ہتھیا لی جاتی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کے مطابق رب نواز عباسی مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے جس نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر و معاون زلفی بخاری کی مبینہ سرپرستی  سے چڑیا گھر کی 350 کنال زمین پر قبضہ کر کے پلاٹس بنا کر فروخت کرنا شروع کر دئیے ہیں۔قبضہ مافیا چڑیا گھر پر بھی قابض ہو چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے افسران بھی اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں اور اپنا مبینہ حصہ وصول کر چکے ہیں۔ اسلام آباد میں پولیس اس قبضہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔اراکینِ قومی اسمبلی کی وجہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: 100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان

Related Posts