ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر لیوک ہارپر 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر لیوک ہارپر 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر لیوک ہارپر 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے اعلان کیا ہے کہ سابق سپراسٹار ریسلر جان ہوبر 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں دنیا لیوک ہارپر کے نام سے جانتی ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر لیوک ہارپر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیوک ہارپر کا انتقال 41 برس کی عمر میں ہوا جنہیں ریسلنگ رنگ میں براڈی لی کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق لیوک ہارپر نے اپنے اسپورٹس انٹرٹینمنٹ کے کیرئیر میں ہر قدم پر کامیابی پائی۔ وہ ایک نرم گو رویے کے ساتھ ریسلنگ رنگ میں اثر و رسوخ رکھتے تھے جس کے باعث ریسلنگ کے شائقین انہیں بہت یاد کریں گے۔

این ایکس ٹی میں ریسلنگ کے آغاز کے بعد لیوک ہارپر نے ویاٹ فیملی میں شمولیت اختیار کی اور کین، ڈینیل برائن، شیلڈ اور جون سینا جیسے ریسلرز کے ساتھ کام کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای بین البراعظم چیمپین شپ میں انہوں نے ڈالف زگلر کو ہرایا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران لیوک ہارپر اپنے کنٹریکٹ سے آزاد ہوئے جس کے بعد انہوں نے آل الیٹ ریسلنگ (اے ای ڈبلیو) کے ساتھ براڈی لی کے طور پر معاہدہ کرلیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیوک ہارپر کو پھیپھڑوں سے متعلق بیماری لاحق تھی، تاہم اس کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم سے بھی محمد عامر جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔راشد لطیف

Related Posts