مولانا فضل الرحمن اور سندھ حکومت کی کشیدگی کی خبریں من گھڑت ہیں، راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن اور سندھ حکومت کی کشیدگی کی خبریں من گھڑت ہیں، راشد سومرو
مولانا فضل الرحمن اور سندھ حکومت کی کشیدگی کی خبریں من گھڑت ہیں، راشد سومرو

کراچی: جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ میڈیا پر سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نجی مصروفیات کی بنا پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ایسا نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی کشیدگی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پوری قیادت کل ہونے والے جلسے میں شرکت کرے گی اور شہیدمحترمہ بے نظیر کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ میڈیا پرلاڑکانہ میں من پسند افسران کی پوسٹنگ کروانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف)میں کشیدگی کے باعث مولانا فضل الرحمان کی کل کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں،جے یو آئی (ف) کے رہنماء راشد سومروکی جانب سے ایسی تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ سلیم مانڈوی والا

Related Posts